عراق: شادی کی تقریب میں آتشزدگی، ہلاکتوں میں اضافے پر ہسپتالوں میں ایمرجنسی

بغداد(رم نیوز) عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ عراق کے صوبے نینوی میں شادی کی تقریب کے دوران آگ لگنے سے100 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔ عراقی صوبے نینویٰ کے شہر الحمدانیہ کے ایک شادی ہال میں تقریب کے دوران اچانک آگ لگ گئی۔ جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی۔

شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے جبکہ آگ لگنے سے دلہا دلہن بھی جاں بحق ہو گئے۔ آگ لگنے کی وجہ سے عمارت کا کچھ حصہ بھی گر گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔