اعظم سواتی کے خلاف دائمی وارنٹ جاری۔۔۔۔اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے باوجود عدالت سے مسلسل غیرحاضررہے

اسلام آباد(رم نیوز)سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف دائمی وارنٹ جاری کر دیئے۔اعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹ کرنے کے کیس میں دائمی وارنٹ جاری کئے گئے ہیں ۔اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے باوجود اعظم سواتی عدالت سے مسلسل غیرحاضررہے۔

اس سے قبل سپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ اعظم سواتی پر سرکاری افسران کیخلاف متنازع ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔