پاک سرزمین پارٹی تحلیل ہوئی یا نہیں؟۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(رم نیوز)پاک سرزمین پارٹی تحلیل ہوئی یا نہیں اس پرالیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک سر زمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

پاک سر زمین پارٹی کی تحلیل کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔اسلام آباد میں پاک سر زمین پارٹی کے نمائندے نے الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر بتایا کہ پاک سر زمین پارٹی ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ہو چکی ہے۔پاک سر زمین پارٹی کے نمائندے نے کہا کہ مکمل طریقہ کار اور قرار داد کے بعد پارٹی کو تحلیل کیا گیا۔