پنجاب میں آشوب چشم کا پھیلائو۔۔۔۔۔سکولوں میں کل سے اتوار تک چھٹی کا اعلان

لاہور(رم نیوز)آشوب چشم میں اضافے کی وجہ سے پنجاب میں سکولوں میں کل سے اتوار تک چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس وجہ سے تعلیمی اداروں میں کل سے اتوار تک چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

نجی اور سرکاری سکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کو عام تعطیل کااعلان ہوگی۔ جمعہ کے روز عیدمیلادالنبیﷺ کی چھٹی ہو گی ۔ سکول پیر کے روز دوبارہ سکول کھلیں گے۔

اس سلسلے میں نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کاکہنا ہےکہ چھٹی کا اطلاق پورے صوبے میں ہوگا۔ ان کامزید کہنا تھا کہ سوموار کو جن بچوں کو مرض ہوا ان کو فوری طور پر گھر بھیج دیاجائے گا۔ سوموار کو اساتذہ بچوں کو سکول کے باہر باقاعدہ چیک کریں گے ۔