ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا ۔۔۔۔جوش وجذبہ بلند ،دلوں کے دھڑکنیں تیز، ٹیموں کی نظریں فتح پر

ورلڈ کپ کے سب سے اہم مقابلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، ہائی وولٹیج ٹاکرے کے لیے کھلاڑیوں کا جوش وجذبہ بلند اور دلوں کی دھڑکنیں تیز ہیں ۔کرکٹ کی دنیا میں جتنی اہمیت ایشز سیریز کو حاصل ہے اتنی یا شاید اس سے بھی زیادہ اہمیت پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کی ہے۔

ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ہوگا۔ ایک لاکھ سے زائد افراد کی گنجائش والے سٹیڈیم کی ٹکٹس آن لائن بکنگ پر چند گھنٹے میں ہی فروخت ہوچکی ہیں جب کہ شائقین کرکٹ کی دلچسپی کے پیش نظر ہوٹلوں نے اپنے کرایوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔

ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں پاکستان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں تھی لیکن سری لنکا کے خلاف میچ رنز کا پہاڑ عبورکرکے گرین شرٹس کے حوصلے بلند ہیں۔ عبداللہ شفیق اپنی سلیکشن کوپرفارمنس سے ثابت کرچکے ہیں۔ محمد رضوان نے بھی لنکن بائولروں کی خوب دھلائی کی ۔اگرچہ بابراعظم کابلا رنز نہیں اگل رہا لیکن حسن علی ، حارث رؤف، شاداب خان کی گیندوں کو کھیلنا آسان نہیں ہے۔ محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی بھی جادو جگانے کے لیے کوشاں ہیں۔

بھارتی ٹیم کی بات کی جائے تو روہت شرما،ایشان کشان ،ویرات کوہلی بلے بازی کی مہارت دکھانے کے پرجوش ہیں۔اس دوڑمیں شبمن گل، بمرا بھی پیچھے نہیں ہیں۔ ون ڈے مقابلوں میں پاکستان کا بھارت پر پلڑا بھاری ہے،البتہ ورلڈ کپ میں ٹیم اب تک روایتی حریف پر فتح کو ترس رہی ہے، دونوں ٹیموں کا اب تک ون ڈے ورلڈ کپ میں 7 بار سامنا ہوا اور ہر بار فتح بھارتی ٹیم کے ہی ہاتھ آئی۔کرکٹ بائی چانس ہے جو ٹیم اس دن کھیلے گے وہ جیت جائے گی ، تاہم دونوں ٹیموں کے شائقین کو اچھے مقابلے کی توقع ہے۔



پاکستان بمقابلہ بھارت۔۔۔۔روایتی ٹاکرے کی رم نیوز کی تفصیلی رپورٹ دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں


https://youtu.be/DJKkQMuQGLY