میرا پہلا پیار ریمبو نہیں شوبز انڈسٹری تھی، اپنے کام سے بہت عشق رہا ، ان کی سچائی، پیار اور خلوص کی وجہ سے میں شوبز کو بھول گئی:صاحبہ

لاہور(رم نیوز) لالی وڈ کی اداکارہ صاحبہ کاکہنا ہےکہ میں پہلی بار بتانا چاہتی ہوں کہ میرا پہلا پیار ریمبو نہیں بلکہ شوبز انڈسٹری تھی، آپ اپنا پہلا پیار نہیں بھول سکتے، مجھے اپنے کام سے بہت عشق رہا ہے۔

اداکارہ صاحبہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ میں پہلی بار بتانا چاہتی ہوں کہ میرا پہلا پیار ریمبو نہیں بلکہ شوبز انڈسٹری تھی، آپ اپنا پہلا پیار نہیں بھول سکتے، مجھے اپنے کام سے بہت عشق رہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ میں نے شوہر ریمبو کی وجہ سے ڈراموں میں کام کرنا چھوڑ دیا، انہوں نے ریمبو سے اس لیے شادی کی کیونکہ ان کی عمر نکلی جارہی تھی۔اداکارہ صاحبہ ماضی کی مقبول فلموں میں کام کرچکی ہیں، تاہم ریمبو سے شادی کے بعد انہوں نے ٹی وی سکرین کو خیر باد کہہ دیا تھا۔صاحبہ کاکہنا تھاکہ

میرا غصہ بہت شدید ہے، اکثر اپنا غصہ ریمبو پر نکال لیتی ہوں،میں اپنے آپ کو بھی یہی مشورہ دیتی ہوں کہ غصے پر کنٹرول رکھوں۔مجھے لگتا ہے کہ ریمبو وہ انسان ہیں جو مجھے اپنی زندگی میں ہمیشہ سے چاہیے تھے، ان کی سچائی، پیار اور خلوص کی وجہ سے میں شوبز کو بھول گئی۔جب عشق کے ساتھ محبت ہوئی تو میرا کام عدم توازن کا شکار ہوگیا، اس وقت شادی کرنی اس لیے ضروری تھی کیونکہ ریمبو صاحب کی عمر نکلی جارہی تھی۔صاحبہ افضل نے اداکار اور کامیڈین جان افضل (جو جان ریمبو کے نام سے مشہور ہیں) سے 90 کی دہائی میں شادی کی تھی، دونوں کے دو بیٹے بھی ہیں۔