دوسرا سیمی فائنل۔۔۔میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا

کولکتہ(رم نیوز) میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ یہ میچ کچھ دیر قبل بارش کی وجہ سے روک دیاگیا تھا لیکن اب یہ میچ دوبارہ شروع ہوگیاہے۔

بارش سے قبل جنوبی افریقہ نے 14 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنا لیے تھے۔ سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔