الشفا ہسپتال کے آئی سی یو میں تمام مریض شہید

غزہ(رم نیوز)الشفا ہسپتال کے آئی سی یو میں تمام مریض شہید ہوگئے۔ اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ کے سب سے بڑے الشفاء ہسپتال کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ہسپتال کے آئی سی یو میں موجود تمام مریض شہید ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں پناہ گزینوں اور سیکڑوں زخمیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

محاصرے کے بعد غزہ کے 25 ہسپتال مکمل طور پر بند ہونے سے بمباری میں زخمی ہونے والے فلسطینی شہید ہورہےہیں۔ صیہونی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے الشفاء ہسپتال کا مکمل طور پر کنٹرول سنبھال کر مریضوں اور طبی عملے کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ ہسپتال کے آئی سی یو میں 55 افراد موجود تھے جو شہید ہو گئے ہیں، ہر منٹ میں ایک فلسطینی شہید ہو رہا ہے۔

صیہونی فوج کی جانب سے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں مزید 18 افراد شہید ہو گئے، جنین پناہ گزین کیمپ کے قریب اور جنوبی غزہ میں الفلاح سکول پر حملوں میں بھی متعدد شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔