ورلڈ کپ فائنل کی ٹرافی کون اٹھائے گا؟۔۔۔اہم مقابلہ کل۔۔۔۔بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میدان میں ا تریں گی

احمد آباد(رم نیوز)ورلڈ کپ کا فائنل میچ کل بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ آسٹریلیا پانچ بار ورلڈ کپ جیت چکی ہے ۔بھارت کی ٹیم دو بار ورلڈچیمپئن بن چکی ہے۔

اس بار ورلڈکپ کا چیمپئن کون بنے گا اس کا فیصلہ کل احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت 2003 کے آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں مدمقابل آئے تھے جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔

آئی سی سی نے ورلڈکپ فائنل کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ ورلڈکپ فائنل 2023 کیلئے تجربہ کار جوڑی رچرڈ ایلنگ ورتھ اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔اس کے علاوہ کرس گیفانی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔