سموگ کا تدارک ۔۔۔۔تعلیمی اداروں کےلیے لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

لاہور(رم نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا ہےکہ جنوری کے آخرتک ہفتےکے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھیں جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے سماعت ہوئی۔ اس میں جسٹس شاہد کریم نے حکم جاری کیا کہ جنوری کے آخرتک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھیں جائیں۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو سکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔۔

واضح رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور بدستور دوسرے نمبر پر ہے، شہر میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 395 ریکارڈکیا گیا۔ شہر قائد میں بھی فضائی آلودگی میں بے تحاشا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔سموگ کے باعث کراچی دنیا کا تیسر آلودہ ترین شہر بن گیا ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا میں آلودگی کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔آلودہ فضا کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے