نسیم شاہ نے حریم شاہ کوگلدستہ بھیج دیا؟۔۔۔۔ گلدستہ نسیم شاہ نے بھیجا ہے یا پھر۔۔۔۔۔ حریم شاہ نے ان کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

لاہور(رم نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے حریم شاہ کو گلدستہ بھیج دیا؟۔ ٹویٹر پر حریم شاہ نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے گلدستہ ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے۔انہوں نے تصویر کے کیپشن میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کو ٹیگ کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔

تاہم یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہوئی کہ حریم شاہ کے ہاتھ میں موجود گلدستہ انہیں نسیم شاہ نے بھیجا ہے یا پھر حریم شاہ نے ان کا شکریہ کیوں ادا کیا؟۔ اس وجہ سے سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی اور کچھ نے تو حریم شاہ کو تنقید کا نشانہ تک بناڈالا۔ واضح رہے کہ حریم شاہ اس سے قبل بھی نسیم شاہ سے متعلق ٹوئیٹ کرچکی ہیں جس پر صارفین نے حریم شاہ سے نسیم شاہ سے دور رہنے کی درخواست کی تھی۔تاہم سوشل میڈیا پرستار اس حوالے سے کشمکش کا شکار ہیں۔