سلیکشن کمیٹی کے کنسلٹنٹ کے عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد افغان بورڈ نے سلمان بٹ کو بڑی آفر کردی

لاہور(رم نیوز) پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے کنسلٹنٹ کے عہدے سے فارغ کیے جانے کے بعد افغان بورڈ نے سلمان بٹ کو بڑی آفر کردی۔ ذرائع کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے سلمان بٹ کو اپنے بورڈ کیساتھ کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔

افغانستان نے بھارت کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے سلمان بٹ سے مدد مانگی ہے۔ افغانستان بورڈ ہائی پرفارمنس کیمپ میں سلمان بٹ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہاں ہے۔افغانستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 سیریز جنوری 2024 میں شیڈول ہے۔