واشنگٹن(رم نیوز) غزہ کی صورتحال پر مسلم ممالک کے رابطہ گروپ کا اجلاس آج ہوگا۔ رابطہ گروپ، او آئی سی اور عرب لیگ کے مشترکہ اجلاس میں تشکیل دیا گیا تھا۔
رابطہ گروپ میں ترکیہ، اردن، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، نائیجیریا اور فلسطین شامل ہیں۔واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار 177 تک جا پہنچی جبکہ 46 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔