لاہور(رم نیوز)بیرسٹر علی ظفر کاکہنا ہے کہ توشہ خانہ کی نااہلی ختم ہونے تک ہم نے نیا چیئرمین منتخب کیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ توشہ خانہ کی نااہلی ختم ہونے تک ہم نے نیا چیئرمین منتخب کیا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نااہلی ختم ہونے پر جنرل الیکشن بھی لڑیں گے، ان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے۔
اگر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن سے روکا گیا تو ہم چیلنج کریں گے، بے شک کاغذی نوٹیفکیشن ہے لیکن ہمیں چیلنج تو کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگے کہ کوئی حلقہ قانون کے خلاف ہے تو اس کو ہم چیلنج کریں گے، انٹرا پارٹی الیکشن کا آرڈر غیر آئینی اور غیر قانونی تھا۔ فیصلہ مانتے ہوئے الیکشن کروائے، چیلنج کرنا ہمارا حق ہے، لارجر بینچ کے پاس اب تین آرڈر زیر سماعت ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس دائر نہیں کیا، کسی وکیل نے از خود انٹرا پارٹی الیکشن معاملے کو اسلام آباد میں چیلنج کیا ہے۔