آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس۔۔۔محفوظ فیصلہ سنادیاگیا

لاہور(رم نیوز)آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احد چیمہ کو بری کردیاگیا۔احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے ریفرنس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

نیب نے احد چیمہ کے خلاف 2018 میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا تھا ۔احتساب عدالت لاہور میں سماعت کے موقع پر احد چیمہ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔واضح رہے کہ احد چیمہ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کی تھی۔