اسلام آباد(رم نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ میرا ٹکٹ کے لیے درخواست نہ دینے کا مطلب یہ نہیں کہ میں پارٹی کے ساتھ نہیں ہوں لیکن آج کل جو سیاست ہو رہی ہے میں اس سے مطمئن نہیں ہوں۔سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ میرا ٹکٹ کے لیے درخواست نہ دینے کا مطلب یہ نہیں کہ میں پارٹی کے ساتھ نہیں ہوں لیکن آج کل جو سیاست ہو رہی ہے میں اس سے مطمئن نہیں ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب بھی بلائیں گے میں جاؤں گا لیکن اس مرتبہ انتخابات نہیں لڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرا ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دینے کا مطلب یہ نہیں کہ میں پارٹی کے ساتھ نہیں ہوں لیکن آج کل جو سیاست ہو رہی ہے میں اس سے مطمئن نہیں ہوں۔ پاکستان میں مزید سیاسی جماعتیں بھی بنیں گے اور اس کی گنجائش بھی موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے ملک کو کچھ نہیں دیا ہے اور اگر نواز شریف انتخابات لڑیں گے تو ان کو میری ضرورت نہیں ہو گی جبکہ نواز شریف کو میں نے واضح طور پر بتا دیا تھا کہ اس مرتبہ انتخابات لڑنا ممکن نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اقتدار کو جو راستہ اپنایا گیا ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرتا ۔ لوگوں کو سلیکٹڈ کر کے اوپر لائیں گے تو سیاست اور ملک کو نقصان ہو گا جبکہ ایسا کرنے والے بھی نقصان اٹھاتے ہیں۔