اسلام آباد(رم نیوز) خام تیل کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں چار فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں 48 سینٹ کی کمی ہوئی جس سے فی بیرل قیمت 73.82 ڈالر ہو گئی۔امریکی خام تیل میں 33 سینٹ کی کمی سے کروڈ آئل 69.05 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ چین اور امریکہ میں معاشی سست روی بتائی جا رہی ہے جبکہ امریکہ میں آئل کے ذخائر میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل اور گیس کی قیمت عالمی کھپت اور اوپیک پیداوار کی کٹوتی پر شکوک کے سبب کم ہوئی ہے۔