اسلام آباد(رم نیوز) غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔ 34.2 فیصد سے بڑھ کر 39.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اس وقت غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کی متعدد وجوہات ہیں۔ ماہرین معیشت کے مطابق کووڈ کے بعد سے لوگوں کی قوت خرید کم ہوئی ہے اور غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم اب ملک کی معیشت میں کچھ بہتری کےآثار ہیں اس وجہ سے کاروباری افراد سمیت بہت سے لوگوں کو امید ہے کہ اس حوالے سے کچھ بہتری ہوگی۔
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 20 برسوں سے پاکستان میں غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک سال میں غربت کی شرح 34.2 فیصد سے بڑھ کر 39.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا، مہنگائی اور بے روزگاری نے پاکستان میں 9 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد کو غربت کی حد کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا ہے۔
عالمی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک سال میں مزید ایک کروڑ 25 لاکھ افراد غربت کا شکار ہوئے ہیں تاہم اس نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ مالی سال غربت کی سطح 39.4 فیصد سے کم ہو کر 35 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف یعنی ایس ڈی جیز گولز کے حصول میں بھی پاکستان 128 واں نمبر ہے۔ صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ صنعت تباہ حال ہے اسی لیے روزگار سکڑ رہے ہیں۔
ماہرین معاشیات کے مطابق پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا فنڈز ناکافی ہیں۔