لاہور(رم نیوز)کھیل کے میدان میں سیٹی ایک بار پھر بجنے کوتیار ہے۔ شائقین کرکٹ اور میوزک کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ گلوکار علی ظفر کی پانچ سال بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل میں واپسی ہو رہی ہے۔
علی ظفر اس سال آفیشل طور پر پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کا ترانہ گائیں گے۔ اس بارے میں علی ظفر نے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے اس میں وہ سیٹی بجے گی کی دھن پیانو پربجارہے ہیں ۔ کیپشن میں عندیہ دیا گیا ہے کہ انہوں نے لیگ کے آفیشل ترانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس میں ان کا ساتھ گلوکارہ آئمہ بیگ دیں گی ۔