برمنگھم (رم نیوز)برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر میں مبتلا ہوگئے۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی جس کی بکنگھم پیلس نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانوی بادشاہ چارلس کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ بادشاہ چارلس اپنے علاج کے بارے میں مکمل پرامید اور جلد اپنی عوامی ڈیوٹی پر واپس آنے کے منتظر ہیں۔
بکنگھم پیلس کے مطابق علاج کے دوران وہ اپنی عوامی تقریبات کو ملتوی کر دیں گے تاہم ریاستی سربراہ کے طور پر اپنے آئینی کردار کو جاری رکھیں گے جس میں کاغذی کارروائی اور نجی ملاقاتیں شامل ہیں، بیان میں کینسر کی قسم یا اسکی سٹیج کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔