سینٹیاگو(رم نیوز) چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے ۔ ملک بھر میں سوگ کا سماں ہے جب کہ لاطینی امریکہ کے رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔74 سالہ سیبسٹین پنیرا اور تین دیگر افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر جنوبی چلی کی جھیل میں جا گرا۔
ریسکیو حکام کے جائے وقوع پر پہنچنے کے فوری بعد سابق صدر کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ باقی تین مسافر زندہ بچ گئے۔ حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ہیلی کاپٹر کہاں جا رہا تھا۔سبسٹین پنیرا اکثر گرمیاں چلی کے جنوب میں واقع خوبصورت جھیلوں کے قریب گزارتے تھے اور اکثر اپنا ہیلی کاپٹر خود اڑاتے تھے۔چلی کے صدر گیبریل بورک نے ملک بھر میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔