حکومت بنانا تحریک انصاف کا حق بنتا ہے، وزیر اعظم ہمارا ہوگا مگر کون ہوگا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے:حامدخان

اسلام آباد (رم نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیئر وکیل حامد خان کاکہنا ہےکہ حکومت بنانا تحریک انصاف کا حق بنتا ہے، وزیر اعظم ہمارا ہوگا مگر کون ہوگا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔ حامدخان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بنانا تحریک انصاف کا حق بنتا ہے، وزیر اعظم ہمارا ہوگا مگر کون ہوگا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا جیتا ہوا کوئی امیدوار دوسری طرف گیا تو تاریخ اسے معاف نہیں کرے گی۔ ن لیگ اور پی پی منڈی لگا کربیٹھی ہے، خوش فہمی ہے ہمارے بندے خرید لیں گے، ہمارا کوئی بھی رکن پارلیمنٹ کسی کے پاس نہیں جائے گا۔

ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا، قومی اور دو صوبائی اسمبلیوں میں ہماری اکثریت ہے، پنجاب میں دھاندلی کر کے ہمیں ہروایا جا رہا ہے۔