این اے130۔۔۔ نواز شریف کی کامیابی کوچیلنج کردیاگیا

لاہور(رم نیوز)لاہور کے حلقہ این اے130 سے نواز شریف کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا ہے۔ درخواست میں ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایاگیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نوازشریف فارم 45 کے مطابق ہارچکے ہیں۔استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے ۔آزاد امیدوار اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے۔