اسلام آباد (رم نیوز)اعصام الحق کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ۔ پاکستان ٹینس سٹار اعصام الحق پاکستان ٹیسن فیڈریشن کے صدر بن گئے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے الیکشن میں ٹینس سٹار 8-7 کی لیڈ سے جیتے ہیں، اس انتخابات میں آرمی، ایئرفورس، نیوی، پی او ایف واہ سمیت دیگر اداروں اور صوبوں نے اعصام الحق کی سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
انتخابات میں جیت کے بعد اعصام الحق نے کہا کہ جس طرح میں نے پوری دنیا میں کھیلتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا اسی طرح ایک صدر کے طور پر بھی کام کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے 25 سالوں میں جو کچھ سیکھا ہے وہ اپنے جونیئر کو ڈلیور کروں گا۔