اسلام آباد(رم نیوز) عام انتخابات 2024میں قومی اسمبلی کی 265 سیٹوں میں سے 264 کے حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے این اے 8 پر الیکشن ملتوی کیا جبکہ این اے 88 کے نتائج روک دیئے۔
حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 92 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 75 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔
اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) 17، آزاد امیدوار 9، مسلم لیگ (ق) 3 اور جمعیت علمائے اسلام 4، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی نے دو، دو، مجلس وحدت المسلمین، مسلم لیگ ضیاء ایک، ایک نشست حاصل کر چکی ہے۔