صومالیہ میں فوجی اڈے پر حملہ

موغادیشو (رم نیوز) افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوجی اڈے پر حملے میں کم از کم پانچ فوجی جاں بحق ہو گئے۔امارات کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کی مسلح افواج کے تین ارکان اور ایک بحرینی افسر اس حملے میں مارے گئے ہیں، وہ لوگ صومالی مسلح افواج کو تربیت دینے کے لیے وہاں موجود تھے۔

یو اے ای کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس حملے میں کچھ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں، تحقیقات جاری ہے اور صورتحال کا تعین کرنے کے لیے صومالی حکومت سے رابطے میں ہیں۔ حملہ آور ایک نیا تربیت یافتہ صومالی فوجی تھا جسے متحدہ عرب امارات کے زیر انتظام گورڈن نامی فوجی اڈے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔اس حملے میں چار اہلکار زخمی جب کہ 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔