آسٹریلیا چوتھی بار انڈر 19 کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

بینونی(رم نیوز)آسٹریلیا چوتھی بار انڈر 19 کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ آسٹریلیابھارت کو 79 رنز سے شکست دیکر چوتھی بار عالمی چیمپئن بن گیا۔

جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں ہونیوالے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔

254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 43.5 اوورز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اوپنر بلے باز آدرش سنگھ نے 47 رنز کی اننگر کھیلی، مشیر خان نے 22 ، مروگن ابھیشیک نے 42 اور نعمان تیواری نے 14 رنز بنائے ۔

قبل ازیں آسٹریلیا کی جانب سے ہرجس سنگھ 55 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان ہیو ویبگن نے 48 اور ہیری ڈکسن نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اولیور پیک 46 رنز کے ساتھ ناقبل شکست رہے۔