کراچی(رم نیوز)جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے سیٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے پی ایس 129 کی سیٹ چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں خیرات کی سیٹ نہیں چاہئے۔ میں پی ایس 129 کی سیٹ نہیں لوں گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے پی ایس129 کی نشست سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پی ایس129 پر آزاد امیدوار سیف باری جیتا تھا ۔انہوں نے کہاکہ فارم45 نہیں دئے جارہے تھے۔ پریذائیڈنگ افسران کوکہا گیا کہ رزلٹ میں تاخیر کرنی ہے۔ جن جگہوں پر پولنگ ہوئی وہاں بہت سی شکایات درج کرائیں۔ آر اوز کے آفس کو سیل کردیاگیا۔ مصطفی کمال سمیت تمام لوگوں کو بد ترین شکست ہوئی۔ فرانزک آڈٹ کیاجائے ۔