پی ایس ایل کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل، کل ٹرافی کی منہ دکھائی ہوگی

لاہور(رم نیوز)پی ایس ایل کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں۔ کل ٹرافی کی منہ دکھائی ہوگی۔ٹیموں کی آمد اوران پریکٹس شیڈول بھی ترتیب دے دیاگیا۔پی ایس ایل کا میلہ سترہ فروری سے سج رہاہے، قذافی سٹیڈیم نے افتتاحی تقریب سمیت 9 میچز کی میزبانی کرنی ہے۔سکیورٹی کےپیش نظر سٹیڈیم کے داخلی اور خارجی راستے اور نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں موجود تمام ریسٹورنٹس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

ریس کورس پولو گراؤنڈ میں ٹرافی کی رونمائی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ جس میں ٹیموں کے کپتان بھی شریک ہوں گے۔لاہور قلندرز کی ٹیم پہلےسے ہی لاہورمیں موجود ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹربھی منگل کو پہنچ جائیں گی۔ کل سے ہی ٹیموں کی پریکٹس قذافی سٹیڈیم اور ایل سی سی اے میں ہو سکے گی۔