کوئٹہ (رم نیوز) بلوچستان میں وزارت اعلی کا تاج کس کے سر سجے گا ا سکے لیے مختلف ناموں پرغور شروع کردیاگیا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور ن لیگ بڑی سیاسی جماعتیں ہیں۔ وزارت اعلی کے لیے صوبے کی بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ وزارت اعلی کے لیے نواب اسلم رئیسانی، صادق سنجرانی ، جام کمال، سرفراز بگٹی اور نواب ثنا اللہ زہرہ کے نام شامل ہیں۔