میری جیت کو اگلے دن شکست میں تبدیل کردیاگیا، الیکشن کمیشن میں اپنی استدعا لے کر آئے ہیں، جو بھی قانونی راستہ ہے اپنائیں گے: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(رم نیوز)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کاکہنا ہے کہ میری جیت کو اگلے دن شکست میں تبدیل کردیاگیا۔ سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری جیت کو اگلے دن شکست میں تبدیل کردیاگیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ مجھے آر او آفس سے نکال دیاگیا۔

ان کاکہنا تھا کہ یہ ان لاکھوں لوگوں کی توہین ہے جنہوں نے ووٹ کاسٹ کیا۔ فارم45 کے مطابق بڑے مارجن سے جیت رہا تھا۔انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور یہ بھی پتہ ہے کہ کیسے ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن میں اپنی استدعا لے کر آئے ہیں۔ دھاندلی کو صرف ریاست ختم کراسکتی ہےجو بھی قانونی راستہ ہے اپنائیں گے۔