این اے128 سے عون چودھری کی کامیابی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(رم نیوز)لاہورہائیکورٹ نے این اے128 سے عون چودھری کی کامیابی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سلمان اکرم راجہ نے لاہور کے حلقے این اے 128 کے نتائج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیے تھے،جس پر سماعت کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو این اے 128 کا نتیجہ جاری کرنے سے روک دیاتھا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عون چودھری نے ایک لاکھ 72 ہزار 576 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ سلمان اکرم راجا ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔اس کے بعد سلمان اکرم راجا لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے جہاں انہوں نے این اے 128 لاہورکے نتائج جاری کرنے کے اقدام سے متعلق درخواست جمع کروا دی