اسلام آباد(رم نیوز) سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی حمایت کر دی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی کی حمایت کی اجازت دی ہے۔ محمود خان اچکزئی کچھ دیر بعد صدارتی امیدوار کے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائیں گے۔ یاد رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں محمود خان اچکزئی این اے 266 قلعہ عبد اللہ کم چمن سے 67 ہزار 28 ووٹ لیکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی آج د وپہر 12 بجے سے پہلے جمع کرائے جا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہوں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے تائید کنندہ ہوں گے جبکہ فاروق ایچ نائیک ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔