وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا

اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا۔عام انتخابات کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کا مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ اتحادی جماعتوں کی جانب سے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف جبکہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عمر ایوب وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔انتخابی شیڈول کے مطابق وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذاتِ نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک وصول کئے جائیں گے، کاغذات نامزدگی سہ پہر 3 بجے تک واپس لئے جا سکیں گے۔الیکشن قواعد کے تحت کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران تجویز اور تائید کنندگان کا موجود ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔