سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد(رم نیوز)سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی 15 سے 16مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 مارچ کو ہو گی جبکہ سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے اور امیدواروں کی فہرست 26 مارچ کو آویزاں کی جائیں گی جبکہ کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔ پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی۔