سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی۔۔سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر

کراچی (رم نیوز)سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہے۔ آج کے ایس ای-100 انڈیکس 68 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔ کے ایس ای-100 انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔سٹاک مارکیٹ 68 ہزار329پرٹریڈ کررہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔اس سے قبل 28 مارچ 2024 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔