نئے فوکل پرسنز کا اعلان کردیاگیا

اسلام آباد(رم نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کردیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں اور سینیٹر شبلی فراز کو نیا فوکل پرسن تعینات کیا ہے۔ اس کے علاوہ عمر ایوب، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر کو بھی نئے فوکل پرسنز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔