مشکوک خطوط کا معاملہ،تحقیق ہم کرائیں گے ، سیاست نہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے: شہباز شریف

اسلام آباد(رم نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ مشکوک خطوں کے معاملے پر ہمیں سیاست نہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس معاملے کی تحقیق ہم کرائیں گے۔

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشکوک خطوں کے معاملے پر ہمیں سیاست نہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس معاملے کی تحقیق ہم کرائیں گے۔ان کاکہنا تھا کہ اس معاملے کی تحقیق ہم کرائیں گے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو۔انہوں نے بتایا کہ 6 ہائی کورٹ کے ججوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ساتھ میٹنگ کی روشنی میں کابینہ منظوری کے ساتھ فیصلہ کیا کہ انکوائری کمیشن بنایا جائے اور محترم سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کی مشاورت اور رضا مندی کے ساتھ کمیشن کو نوٹی فائی کیا اور ٹی او آرز کو بھی نوٹیفائی کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بعد میں تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی اور سپریم کورٹ نے پڑسوں اس پر سو موٹو لے لیا اور اس کی سماعت سے سب آگاہ ہیں، اب سپریم کورٹ اس معاملے کو دیکھے گا ، ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کردی تھی اور پھر اس میں تبدیلی آئی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پرسوں ہم نے بھرپور میٹنگ کی ہے ان وزراتوں سے جن کی ذمہ داری ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی ہےاس میں ایس آئی ایف سی کا ایک کلدی کردار بھی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں آئی ایم ایف کا ایک پروگرام ہمارے لیے ضروری ہے۔ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے ملکی ترقی ، خوشحالی کے لیے ہم اعتماد کے ساتھ کام کرسکیں گے۔ یقینا آئی ایم ایف کے پروگرام کی شرائط آسان تو نہیں ہوں گی ۔کوشش ہوگی کہ غریب پر کم سے کم بوجھ آئے۔ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن پر محنت کےساتھ کام ہورہا ہے۔