کیلیفورنیا(رم نیوز) ٹک ٹاک میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔ شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کے ٹکر کا نیا پلیٹ فارم متعارف کرادیا ہے۔ ٹک ٹاک نے تصاویر شیئر کرنے کا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نوٹس متعارف کرادیا لیکن ابتدائی طور پر اسے محض دو ممالک میں پیش کیا گیا ہے۔
ٹک ٹاک نوٹس کو آسٹریلیا اور کینیڈا میں پیش کیا گیا ہے اور مذکورہ ایپلی کیشن ٹک ٹاک سے الگ ہے، اسے الگ ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا، تاہم ممکنہ طور پر آگے چل کر دونوں پر کراس شیئرنگ کا فیچر پیش کیا جائے گا۔ٹک ٹاک نوٹس سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی طرح ہوگی اور وہاں صارفین ویڈیوز کے علاوہ تصاویر کو طویل کیپشنز اور طویل پوسٹس کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔کمپنی نے تصدیق کردی کہ ٹک ٹاک نوٹس کو آزمائشی بنیادوں پر آسٹریلیا اور کینیڈا میں پیش کردیا گیا ہے۔
مذکورہ ایپلی کیشن کی آسٹریلیا اور کینیڈا میں کامیاب آزمائش کے بعد اسے دیگر ممالک میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اسے مکمل طور پر 6 ماہ بعد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔