پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوینٹی میچ آج ہوگا

لاہور(رم نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا، سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو سے برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی، تیسرا اور چوتھا میچ کیویز کے نام رہا، پاکستان کی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کیلئے آج ہونے والا آخری میچ جیتنا ہو گا، محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کا امکان ظاہر ہے۔