غزہ میں اسرائیلی جارحیت ۔۔۔۔ اوہائیو یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج

اوہائیو(رم نیوز)غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اوہائیو یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاج کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اوہائیو یونیورسٹی کیمپس میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے درجن سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

اوہائیو یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو احتجاج ختم کرنے کی وارننگ دی،انکار پر گرفتار کیا گیا۔کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم خیمانی جیمز نے کہا تھا صیہونیوں کو جینے کا حق نہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی کی سینیٹ نے انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔