پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا:علی امین گنڈا پور

اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےاسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پیشی کے بعد کہاکہ پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا، شریف فیملی کی معیشت تو ٹھیک ہوجائے گی لیکن پاکستان کی معیشت ٹھیک نہیں ہو گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکیخلاف آڈیولیکس کیس کی سماعت ہوئی۔وزیر اعلیٰ عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد سیشن کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی۔وکیل کے مطابق آج فرد جرم عائد ہونا تھی تاہم عدالت نے فرد جرم آئندہ تاریخ 25 مئی تک موخر کردی۔