گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی ہی آئے گی : عمر ایوب

اسلام آباد(رم نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی ہی آئے گی۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نےسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی پر کہا کہ گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی ہی آئے گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ آج ہمارے کیسز میں اگلی تاریخ ہوئی ہے ۔ شبلی فراز، میری اور دیگر ساتھیوں کی کیس میں اگلی تاریخ ہوئی ہے، پورے پاکستان میں ہم سب کے خلاف بوگس کیس بنے ہوئے ہیں۔

یہ وہی جوڈیشل کمپلیکس ہے جہاں بانی پی ٹی آئی آنا چاہتے تھے لیکن یہاں پورا واویلا کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے بانی پی ٹی آئی کو روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی ، سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر دی گئی وہ سامنے آجائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔