غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (رم نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ریڈ زون سمیت تمام اہم دفاتر و مقامات کی سکیورٹی پرخصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن ومان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشی قابل برداشت نہیں۔