بارشوں کی پیشگوئی ۔۔۔ حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کاحکم

لاہور(رم نیوز)وزیر اعلی پنجاب نے بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کاحکم دیا ہے۔29 اپریل تک پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی پر پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے نکاسی آب کےلیے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہاکہ انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ان کامزید کہنا تھاکہ شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔