منافع بخش 5 پاور کمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار ۔۔۔۔12 رکنی ہائی پاور بورڈ کی حتمی منظوری کے لیے کابینہ کوسمری بھجوادی گئی

لاہور(رم نیوز)منافع بخش 5 پاور کمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار کرلیاگیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ منافع بخش 5 پاور کمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار کیاگیا ہے۔ ان کمپنیوں میں لیسکو، فیسکو،، آئیسکو، میپکو اور گیپکو شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ان کمپنیوں کے نئے بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ کیاگیا ہے۔12 رکنی ہائی پاور بورڈ کی حتمی منظوری کے لیے کابینہ کوسمری بھجوادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 12 ممبرا ن ہی پانچوں بورڈ کے ڈائریکٹرز ہوں گے۔ وزارت توانائی نے پہلے نقصان والی کمپنیوں کی نجکاری کی تجویز دی تھی۔