ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن۔۔۔ 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (رم نیوز) سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو سراہا۔