ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان کے درمیان رابطہ

کراچی(رم نیوز) ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان کے درمیان رابطہ ہو اہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان کے درمیان رابطوں میں تیزی آئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اراکان سے رابطہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی سے بھی جلد رابطوں کا عندیہ دیا ہے۔ پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم سندھ اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے مشترکہ ریکوزیشن پر غور کررہی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اس کا اعلان جلد کیاجائے گا۔