چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کون ہوگا ؟۔۔۔ تحریک انصاف ابھی تک نام کا فیصلہ نہ کرسکی

اسلام آباد(رم نیوز)چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کون ہوگا ، تحریک انصاف ابھی تک نام دینے کا فیصلہ نہ کرسکی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے ابھی تک چیئرمین پی اے سی کے لیے سپیکر کو نام نہیں بھجوایا ہے۔

پہلے اپوزیشن رہنمائوں نے شیرافضل مروت پھرحامد رضا کے ناموں کے بارے میں بتایا لیکن کوئی نام فائنل نہیں ہوا ہے۔ ذرائع سپیکر آفس کاکہنا ہےکہ نام آنے کی صورت میں سپیکر تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے فیصلہ کریں گے۔