خیبرپختونخوا حکومت کا بزرگ شہریوں کی صحت کے حوالے سے بڑا فیصلہ

پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کا بزرگ شہریوں کی صحت کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیاگیاہے۔ 65 سال اور زائد عمر کے شہریوں کی سرکاری ہسپتالوں میں فری سکریننگ ہوگی۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیاگیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ہر تین ماہ بعد بزرگ شہریوں کی مکمل فری سکریننگ ہوگی۔